کراچی میں خونریزی کا منصوبہ ناکام،کا لعدم تنظیم کے7دہشت گرد گرفتار

کراچی:قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پٹیل پاڑہ اوراورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے7دہشت گردوں کو گرفتارکرلیاہے۔

 دہشت گردوں سے پولیس افسران اور سیاسی رہنماؤں کو ٹارگٹ کرنے کی فہرست اور اسلحہ برآمد ہواہے۔

ذرائع کے مطابق  دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایاجاتاہے۔دہشت گردوں کا نیٹ ورک پنجاب اور سندھ میں کام کررہا تھا۔

دہشت گردوں کے قبصے سے اسلحہ اور فہرست  بھی برآمدہوئی ہے، جس میں دہشت گردوں کے خلاف کام کرنے والے پولیس افسران بھی شامل ہیں۔

فہرست میں فیصل رضا عابدی کا نام بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے شہر کو خونریزی میں دھکیلنے کا منصوبہ بنایا تھا۔