اسلام آباد:تھانہ کوہسار کے علاقے ای سیون میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجہ میں پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کے بیٹے سمیت3 افرادزخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر مصطفی تنویر نے اے پی پی کو بتایا کہ نیر بخاری کے صاحبزادے جرار بخاری اورشازیل سمیت تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم جرار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے واقعہ ای سیون میں پیش آیا۔