لاہور میں زیر تعمیر مسجد کا گنبد گرنے سے 3افراد جاں بحق، 8زخمی

لاہور:مناواں میں زیر تعمیر مسجد کا گنبد گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوگئے۔

 لاہور کے علاقہ مناواں میں مسجد الجامعتہ الصراط عقب الحفیظ گارڈن میں مسجد کا تعمیراتی کام جاری تھا، مزدور گنبد پر کام کررہے تھے کہ اچانک مسجد کا گنبد زمین پر آگرا۔

 ہولناک واقعہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 10 سے زائد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے۔