پشاور میں بچے سمیت دو افراد قتل

 

پشاور : تھانہ شہیدگلفت حسین (ہشتنگری) کے علاقہ خوشحال بازارمیں ایک شخص دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیاہے۔

بہادرخان سکنہ شہیدآباد جمعہ کو خوشحال بازارآیاتھا اس دوران ان کا دشمن میاں آفتاب سکنہ پبی اپنے چوکیدارسرفرازسکنہ افغانستان حال کارپوریشن کالونی اورساتھی سمیرکے ہمراہ پہنچ گیا۔
 
تینوں نے اس پرفائرنگ کردی بہادر خان نے چند گھنٹے بعد ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
 
ادھر داﺅدزئی کے علاقہ دیہہ میوڑہ میں بچوں کی لڑائی پر دس سالہ بھتیجاجاں بحق اورچچاشدیدزخمی ہوگیا

پولیس رپورٹ کے مطابق بچوں کی لڑائی پررحمان گل،افسر،امجد،اکبرعلی،نمرک اورسیال ساکنان دیہہ میوڑہ نے فائرنگ کردی جس سے دس سالہ محمدفہداورچچا محمدعارف سکنہ دیہہ میوڑہ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ 

بتایا جاتا ہے کہ ملزم مقتول کے قریبی رشتہ دار ہیں