پشاور: فقیرآبادکے علاقہ مدینہ کالونی سے انیس سالہ دوشیزہ کو اغواءکرلیاگیا
پولیس رپورٹ کے مطابق 19سالہ مسماة نایاب سکنہ لوئردیراپنی بہن مسما ة اسما سکنہ مدینہ کالونی کے گھر آئی تھی، سیروتفریح کے بہانہ سونے کی چارچوڑیاں اورتیس ہزارروپے ساتھ لے گئی،
رات گئے تک واپس نہیں لوٹی، بعدازاں معلوم ہواکہ لڑکی کو باسط علی سکنہ اسلام آبادنے اغواءکرلیاہے،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
دریں اثناءسربنداڈہ پولیس چوکی کے قریب سے نوجوان کواسلحہ کی نوک پریرغمال بنا لیا گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق نورولی سکنہ محلہ حاجی خیل شیخ محمدی کی
سربنداڈہ پولیس چوکی کے قریب برتنوں کی دکان ہے۔
نور ولی نے ایف آئی آر میں بتایا کہ گزشتہ کئی روزسے نثار سکنہ سربنددھمکی دے رہاہے،گزشتہ روزملزم کلاشنکوف لیکردکان پرآیا،جس نے مجھے اورمیرے بیٹوں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اورمیرے بڑے بیٹے مہرعلی کواسلحہ کی نوک پریرغمال بناکرلے گیاہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے بازیابی کیلئے کوششیں شروع کردی ہےں۔