پشاور: وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم رواں ماہ پشاور میں 200گھروں پر مشتمل سوسائٹی کا افتتاح کریں گے اور مزدوروں کو مالکانہ حقوق پر گھر دیے جائیں گے۔
ہفتہ کو معاون خصوصی نے بے سہارا بچوں کے مرکز زمونگ کور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1500بچوں کی گنجائش کا سکول جلد تعمیر کررہے ہیں۔
معاون خصوصی نے مزدوروں کے لیے نئی ہاؤسنگ سوسائٹی پرشوکت یوسفزئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا 200گھروں پر مشتمل سوسائٹی میں مزدوروں کو مالکانہ حقوق دیے جائیں گے۔
وزیراعظم اسی ماہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا افتتاح کرنے پشاور آئیں گے۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں، گرمیوں میں سیاحوں کونئے خوبصورت مقامات دیکھنے کو ملیں گے،انھوں نے مزید کہا نئے سیاحتی مقامات سے سیاحوں کی بڑی تعداد خیبرپختونخوا کا رخ کرے گی۔