جائیداد تنازعہ پر ماں کے سامنے جوانسال بیٹا قتل

پشاور:تھانہ مچنی گیٹ کے علاقہ دیہہ چولی بالا میں ماں کے سامنے جوانسال بیٹا جائیداد کے بھینٹ چڑھ گیا جبکہ ممتا اندھا دھند فائرنگ میں معجزانہ طور بال بال بچ گئی ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

 پولیس کے مطابق مسماۃ مسماۃ فضیلت بیوہ الماس خان نے رپور ٹ درج کرائی کہ گزشتہ روز اپنے بیٹے فرہاد کے ہمرا ہ جارہی تھی کہ اس دوران راستے میں جائیداد کے تنازعہ گھاٹ لگائے بیٹھے مسلح ملزمان سیار ٗ جمیل پسران عبدالغفار نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ وہ بال بال بچ گئی ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔