پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل سست روی کا شکار ہو گیا،ایک ماہ سے زائد عرصہ میں صرف 27 ہزار ہیلتھ ورکرز کو ہی لگائی جاسکی۔
معمر افراد کی ویکسنیشن کا عمل بھی سست ہونے سے مسائل بڑھ گئے۔
خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسی نیشن کیلئے پشاور میں 12، صوابی میں 14، ایبٹ آباد 12، ہنگو 7، مردان 8، بنوں، بٹگرام اورڈی آئی خان میں بھی چارچارسنٹر قائم کئے گئے ہیں تاہم ان مراکز پر یومیہ شرح انتہائی کم رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس سلسلے میں جامع حکمت عملی اختیارکرنا چاہیے۔
صوبائی معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کے مطابق ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، مرحلہ وار ویکسی نیشن کی جارہی ہے معاملے کو تکنیکی طور پر دیکھ رہے ہیں۔
قبائلی ضلع باجوڑ میں ایک، دیرلوئرمیں 7، دیر اپر کے 2، کرک کے 6 اور سوات میں 2 ہسپتالوں میں ویکسی نیشن کے انتظامات کئے گئے ہیں۔