خیبر: تھانہ حدودجمرودعلاقہ علی مسجد میں مبینہ سمگلرز اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ میں ایس ایچ او شہید ہوگیا جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امدادکیلئے پشاور منتقل کردیا گیا ہے
منشیات سمگلنگ کی اطلاع پر پولیس نے علی مسجد کے مقام پر ناکہ بندی کر رکھی تھی،: ناکہ بندی پر پولیس نے کیری ڈبہ کو رکنے کا اشارہ کیاجس پر سمگلروں نے ناکہ پر فائرنگ کی
فائرنگ کے تبادلہ میں ایس ایچ او نیازمحمد شہید جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او جمرود اخترمنیرزخمی ہوگئے جنہیں پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا
شہید ہونے والے ایس ایچ او کا بھائی خاصہ دار فورس اہلکاربھی دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ میں شہید ہوگیا تھا۔