کراچی، رینجرز گاڑی کے قریب دھماکہ، 1اہلکار شہید، 8افراد زخمی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک رینجرز  اہلکار شہید  ہوگیا جب کہ 2 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکا اورنگی ٹاؤن 5 نمبر کے قریب رینجرز کی گاڑی کے قریب کیا گیا ۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہےکہ  بم سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل یا اس جگہ پر لگایا گیا تھا۔

 پولیس اور رینجرز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور حملے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ریسکیوذرائع کے مطابق دھماکے میں  رینجرز موبائل، ایک کار اور موٹرسائیکل کو نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔