جہلم:جہلم میں مذہبی سکالر انجینئرمحمد علی مرزا قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے دوملزمان کوگرفتارکرلیا۔
گزشتہ روز جہلم میں ہفتہ وارلیکچر کے دوران حملہ آور نے انجینئرمحمد علی مرزا پر چاقو سے وار کیا،جس سے محمد علی مرزا کے بازو پرمعمولی زخم آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آورکی شناخت لاہورکے رہائشی شہزاد علی کے نام سے ہوئی ہے، تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔