چیچہ وطنی:عارف والا روڈ پر مسافر بس نے دو موٹر سائیکلوں کو کچل دیا،دو خواتین اور دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق،دو زخمی ہوگئے،
ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ گاؤں 101،نائن ایل کے قریب پیش آیاجہاں ایک ٹریکٹر ٹرالی کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا کرسڑک پرگر گئیں۔
اسی اثنا میں عقب سے آنیوالی مسافر بس نے دونوں موٹر سائیکلوں اور سڑک پرگرے ہوئے افراد کو کچل دیا۔
حادثہ کے نتیجہ میں دوخواتین اور دوبچوں سمیت چھ افراد جاں بحق اور دوزخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔