کوئٹہ، گھر سے تین کمسن بہن بھائیوں کی ذبح شدہ لاشیں برآمد

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نیوسریاب کے علاقے میں واقع گھر سے تین کمسن بچوں کی ذبح شدہ لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب میں واقع گھر میں تین کمسن بہن بھائیوں کی لاشیں برآمدکرلی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق تینوں بچوں کو ذبح کرکے قتل کردیاگیاہے جبکہ ایک بچی کی زخمی حالت میں ملی ہے جسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور ریسکو ٹیمیں جائے واقع پر پہنچ گئی لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

،پولیس کے مطابق واقعہ کے دوران بچوں کے والدین گھر پر موجود نہیں تھے۔مزیدکارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔