خیبر پختونخوا کے 9اضلاع میں سکولز بند کرنیکا فیصلہ

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے کے نو اضلاع میں سکولز بند کرنے کافیصلہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدرات صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں صوبے کے نو اضلاع کے سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 خیبر پختونخوا کے نواضلاع جن میں پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، ملاکنڈ، سوات اور دیر لوئر شامل ہیں۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح 10فیصد سے زیادہ ہوگی وہاں کے سکولز بند کردیئے جائیں گے۔ 

مارکیٹوں کی ممکنہ بندش سے متعلق صوبائی کابینہ ممبران پر مشتمل کمیٹی کے قیام کابھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

 وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی حالیہ لہر تشویشناک ہے،حکومتتمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔