ہر نائی: بلوچستان کے ضلع ہر نائی میں طورغر کے علاقے میں کان حادثے میں سات کان کن جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
یہ کا ن کن پیر کے روز اس وقت کان میں پھنس گئے تھے جب متاثرہ کان میں آگ لگنے سے دھماکہ ہوا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ کان میں امداد کام کا آغاز ہوا اور رات گئے تک تین کان کنوں کی لاشیں نکالی جاچکی تھی جبکہ باقی چار کاکنوں کی لاشین منگل کی صبح نکالی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہل انور ہاشمی کے مطابق ریسکو آپریشن کے دوران کان کے اندر میتھین گیس کے اخراج کے باعث ریسکو آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
حکام کے مطابق مرنے والے کان کنوں میں زیادہ تر کا تعلق پشین اور افغانستان سے ہے۔
میڈیکل پوسٹ مارٹم کے بعد انکی لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔
واقعہ پر پاکستان سنٹرل مائن لیبرفیڈریشن کے صدر سلطان لالا نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان کے کوہلہ کانوں میں حفاظتی انتظامات پر عمل نہ ہونے سے آے روز واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔
سلطان لالا نے کہا کہ حادثات کے باعث سال رواں میں مرنے والیکوئلہ کانکنوں کی تعداد ساٹھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ گزشتہ سال دو سو آٹھ کان کن ان حادثات میں لقمہ اجل بنے تھے۔