لاہور سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار

  لاہور: سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے لاری اڈہ سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار کرلئے۔

 سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت ولائیت خان اور عبدل ملک عرف عزت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

 دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد، موبائل فونز ویڈیوز اور اقلیتی رہنماؤں کی لسٹ برآمد ہوئی ہے۔

 دہشتگردوں کا مذہبی سکالر اور اقلیتی رہنماؤں کو قتل کرنے کا ٹارگٹ تھا۔