وزیراعظم آئندہ ہفتے رشکئی اکنامک زون کا افتتاح کرینگے

 پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا  ہے کہ وزیراعظم عمران خان  نے رشکئی اکنامک زون کے قیام میں مدد کی، وہ آئندہ ہفتے رشکئی اکنامک زون کاافتتاح کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کورونا کے امتحان میں ہم سرخرو ہوں، کورونا وائرس قوم پر آزمائش کا وقت ہے۔

 محمود خان کا کہنا تھا کہ بی آرٹی کومکمل کیالوگ اس سے مستفیدہورہے ہیں، بی آرٹی منصوبے کو میں نے چلایا اور لوگوں کو فائدہ مل رہا ہے۔

 وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ صوبے میں اکنامک زون قائم کیے جارہے ہیں وزیراعظم نے رشکئی اکنامک زون کے قیام میں مددکی، آئندہ ہفتے وزیراعظم رشکئی اکنامک زون کاافتتاح کریں گے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافت کیلئے غیرجانبدارہوناضروری ہے، کوروناوائرس کی صورت میں امتحان آیا ہے، حکومت ملی تو بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا۔

 بی آرٹی منصوبے کے حوالے سے محمود خان نے کہا کہ بی آرٹی منصوبہ گلے کی ہڈی بن گیا تھا،سب سوال کرتے تھے، لوگ پوچھتے تھے کہ بی آر ٹی منصوبہ کب مکمل ہوگا، بی آرٹی منصوبہ ہم نے مکمل کردیا،4سال گالیاں کھائیں۔