نئی دہلی: ؔبھارت میں راجستھان کے شہر کوٹا سے تعلق رکھنے والی ایک 15سالہ لڑکی نے 18 سے زائد افراد افراد پر اجتماعی زیادتی کا الزام عائدکیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی پولیس کے ترجمان ڈی ایس پی منجیت سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک 15 سالہ لڑکی کو 9 دن تک 18 سے زیادہ افراد نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر 4نابالغ لڑکوں سمیت 20ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ انتہائی مکروہ فعل ہے اور اس واقعہ میں ملوث افراد کی کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ تھامسن روئٹرز فاونڈیشن نے سن2018 میں اپنے ایک سروے میں بھارت کو دنیا بھر میں خواتین کے لیے سب سے خطرناک ملک قرار دیا تھا۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں بھارت میں یومیہ اوسطا ً88 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی جبکہ بھارتی حکومت نے ایسے واقعات کو کنٹرول کرنے کے لیے کئی سخت قوانین بنائے گئے ہیں لیکن ان کے باوجود ان بہیمانہ واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔