پشاور کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، 5دہشتگرد گرفتار 

پشاور: محکمہ انسداد دہشتگردی نے پشاور میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کوگرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضے سے دہشتگردی میں استعمال ہونیوالا بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔

حکام کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کہ چند دہشتگردوں نے بڑی تخریبی کاروائی کی غرض سے بارودی مواد اکٹھا کیا ہوا ہے اور سرکاری املاک ٗ سکیورٹی فورسز یا سیاسی شخصیات کو نشانہ بنایا جائیگاجس پر سی ٹی ڈی پشاور کی  سپیشل ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گھنٹہ گھر محلہ ہشکیان  میں دوران سرچ آپریشن 56 عدد بوری سیفٹی فیوزتارفی بوری 10/10 بنڈل سیفٹی فیوز تار کل  560 بنڈل سیفٹی فیوز تار اس طرح  چار کاٹن ڈیٹونیٹر ٗدو عدد کاٹن 100/100 ڈبہ ڈیٹونیٹر اس طرح دو عدد کاٹن 50/50 ڈبہ ڈیٹونیٹر فی ڈبہ 100/100 فی ڈبہ ڈیٹونیٹر کل 30000) تیس ہزار (ڈیٹونیٹرز برآمدکرلیا۔

پانچ دہشتگردوں یوسف ولد ظاہر شاہ سکنہ ڈگ قلع تحصیل سالارزئی باجوڑ ٗسلیمان ولد مولاداد سکنہ یکہ توت ٗ صاحب داد ولد کریم داد سکنہ افغانستان ٗناصر ولد حاجی عبدالحمید سکنہ افغانستان حال بخشو پل پشاور اورشکراللہ ولد نواب خان سکنہ افغانستان کو گرفتار کرلیا 
ان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔