خیبرپختونخوا میں بازار  ہفتہ اور اتوار کو مکمل بند رکھنے کا حکم 

پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ہفتہ اور اتوار کے روز بازار مکمل طور پر بند رہیں گے تا ہم میڈیکل سٹورز اور ااشیاء خورد و نوش کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

 ہفتے کے باقی دنو ں میں رات آٹھ بجے کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت نو اضلاع میں رات آٹھ بجے کے بعد ہرقسم کی کمرشل سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق پشاور،چارسدہ،صوابی،دیر پائین،کوہاٹ،نوشہرہ،مردان،سوات اور ملاکنڈ کے اضلاع میں رات آٹھ بجے کے بعد تمام کمرشل سرگرمیاں بند ہونگی۔

تاہم میڈیکل سروسز،فارمیسی،میڈیکل سٹور ز،بیکریز،کریانہ سٹورز،ملک شاپس،گوشت،چکن کی دوکانیں،پٹرول پمپس،ہوٹل ریسٹورانٹس،کورئیر سروس اور نانبائیوں کی دوکانیں اس سے مستثنیٰ ہونگی۔

اعلامیہ کے مطابق ہر قسم کے میرج ہالز،کمیونٹی سینٹرز میں انڈور تقریبات پر پابندی  عائد ہوگی تاہم تین سو مہانوں کی آؤٹ ڈور تقاریب کا انعقاد کیاجاسکے گا،اعلامیہ کے مطابق ہوٹلوں میں ہرقسم کے انڈور ڈائنگ پر پابندی ہوگی تاہم ہوم ڈلیوری اور ٹیک وے کی اجازت ہوگی،اعلامیہ کے مطابق تمام پبلک مقامات پر فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیاگیا ہے۔