سوات، فورسز سے مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک، 2شہری بھی شہید

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے  سوات کے علاقے کانجو میں آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (سوات) سے تعلق رکھنے والے  ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا جبکہ   دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو مقامی راہ گیر شہری  بھی شہید ہوگئے۔

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے مصدقہ خفیہ اطلاع کی بنیاد  پر سوات کے علاقے کانجو میں آپریشن کیا  جس میں ایک دہشت گرد مکرم ہلاک ہوگیا جبکہ  دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو مقامی راہ گیر شہری  بھی شہید ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق (ٹی ٹی پی سوات)سے  ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  دوونوں دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں،بارودی سرنگ دھماکوں  ٹارگٹ  کلنگ،سکولوں کو تباہ کرنے اور بھتہ خوری کی وارداتوں  میں ملوث تھے۔