اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے 9سال کے نتائج مشکوک قرار 

پشاور:اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں جعلی ڈگری سکینڈل منظر عام پر آگیا ہے۔

 انکوائری رپورٹ کے مطابق 2008سے 2016کے امتحانی نتائج کو مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔

 رپورٹ میں 9سال کے نتائج کو دوبارہ چیک کرنے کی سفارش کی گئی ہے، انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جعل سازی کے واقعات کے ٹھوس شواہد مل گئے ہیں۔

 گورنر انسپیکشن ٹیم نے کئی اہلکاروں کوجبری ریٹائر، برطرف اور انکریمنٹ روکنے کی سفارش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جونیئر کلرک بلال نے نتائج میں ردوبدل کے عوض بھاری رشوت وصول کی، یونیورسٹی کے کئی اہلکار جعلی ڈگری سکینڈل میں ملو ث ہیں۔

انکوائری رپورٹ میں یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتی کی گئیں دو خواتین سیکورٹی اہلکاروں کو برطرف کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔