”رش کے دوران اسکو ٹارگٹ کرنا ہے“ کہکشاں حیدر کی ایک اور ویڈیو کال

لندن:ایم کیو ایم لندن سے وابستہ کہکشاں حیدر کی ایک اور آڈیو کال منظر عام پر آگئی جس میں کہکشاں حیدر مبینہ ٹارگٹ کلر کو ٹارگٹ کا نام، معلومات اور جگہ بتا رہی ہے۔

آڈیو کال میں ضلع وسطی میں ایک مبینہ ٹارگٹ ملزم کو دیا جاتا ہے، مبینہ ٹارگٹ کلر کی جانب سے کہکشاں حیدر کو علاقے کی تصدیق کی جاتی ہے۔

 آڈیو کال میں کہکشاں حیدر مبینہ ٹارگٹ کلر کو بتاتی ہیں کہ تصویریں، ویڈیو اور دیگر معلومات بھیجتی ہوں، مجھے کوئی ایشو نہیں ہے۔

کہکشاں حیدر نے کہا ٹارگٹ پیدل ہی جاتا اور آتا ہے لیکن فجر میں اسے ٹارگٹ نہیں کرنا سناٹا ہوتا ہے، سناٹے میں دور سے گاڑی یا موٹرسائیکل کی آواز آتی ہے۔

ایم کیو ایم لندن کی کہکشاں حیدر آڈیو کال میں مزید کہتی ہیں کہ کسی ایسے وقت ٹارگٹ کرنا ہے جب سڑکوں پر رش ہو۔

کہکشاں حیدر کی آڈیو کال پر حکام کا بتانا ہے کہ مزید آڈیو کالز کی ریکارڈنگ موجود ہیں جن پر تحقیقات ہورہی ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل پولیس اور رینجرز حکام کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والی کہکشاں حیدر سے متعلق تفصیلات جاری کی گئی تھیں۔