پشاور میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ 

پشاور : محکمہ صحت نے کورونا کیسوں میں  حالیہ اضافہ کو کورونا وباءکی تیسری لہر قرار دے دیا‘دوسری جانب صوبائی دارالحکومت پشاور میں  4 ماہ کے بعد کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح دوہرے ہندسے میں  داخل ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کے مطابق کورونا کسیوں  میں اضافہ  تیسری لہر ہے جو پہلے والی دولہروں کے مقابلے میں  خطرناک ہو سکتی ہے ‘پشاور میں  مثبت کیسوں کی شرح میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ 

ڈی ایچ اور پشاورڈاکٹرعظمت کے مطابق پشاور کے متعددعلاقوں میں لاک ڈاﺅن کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پشاور کے ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہےلیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 240ببیڈز  میں سے 43پرمریضں موجود ہیںخیبر ٹیچنگ ہسپتال میں   106بیڈز میں سے 75پر مریضں موجود ہیں جبکہ حیات آباد  میڈیکل کمپلیکس میں 109کورونا مریضں  موجود ہیں۔