پشاور: انقلا ب پولیس سٹیشن کی حدود میں دشمنی کی بناءپر بھا ئیو ں نے فائر نگ کر کے باپ اور بیٹے کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا۔
واقعا ت کے مطابق مد عیہ عا لیہ دختر شیر علی سکنہ سو ڑیزئی بالا نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے بتایا کہ اسکا والد شیر علی اور بھائی کلیم اللہ گھر جا رہے تھے کہ اس دوران منصف ، افتخار ، عالمگیر سا کنا ن سو ڑیز ئی بالا نے ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی
دونوں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم تو ڑ گئے جبکہ ملزم ارتکاب جر م کر نے کے بعد فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے
رپورٹ کے مطابق مقتولین اورملزمو ں میں دیرینہ دشمنی چلی آ رہی ہے پولیس نے مقد مہ درج کر لیا ۔