جعلی تقررنامے پر32 سال نوکری کرنے والا ایس پی

 کراچی: سندھ پولیس کے ایس پی کا 32 سال جعلی تقررنامے پرنوکری کا انکشاف کیا گیا ہے۔

 

سندھ پولیس کے ایس پی کے 32 سال جعلی تقررنامے پرنوکری کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اعجازترین کی جعلی لیٹرپربھرتی کا انکشاف سینیارٹی کے لیے کی گئی اپیل کی جانچ پڑتال کے دوران ہوا۔ اعجاز ترین کراچی کے کئی تھانوں میں ایس ایچ اوتعینات رہا، آؤٹ آف ٹرن میں ترقی کرتا کرتا ایس پی کے عہدے تک پہنچا اوراعجاز ترین، بلاول بھٹوسمیت اہم شخصیات سے ملتا رہا۔

 

رپورٹ کے مطابق اعجازترین 1989 میں اسلام آباد پولیس میں جعلی بھرتی ہوا، 1997میں اسلام آباد پولیس سے سندھ پولیس میں ٹرانسفر کروایا۔

 

 عدالتی حکم پراعجازترین کوملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے جس کے بعد آئی جی نے سرکاری اسلحہ و سامان واپس لینے کی ہدایت کردی۔