چترال جنگلات رائلٹی غبن: تمام ملزمان کو بری کرنے کے احکامات

 

پشاور : احتساب عدالت پشاور کے جج نوید احمد خان نے چترال جنگلات کی رائلٹی میں غبن کے ریفرنس میں نامزد پانچ ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

نیب کے مطابق خالد پر ویز ، نور شاہی دین چیئر مین جائینٹ فارسٹ منیجمنٹ کمیٹی( جے ایف ایم سی ) بمبوریت چترال ، سابق ڈی ایف او گلزار رحمان ، مہک شاہی جنرل سیکرٹری ( جے ایف ایم سی ) اور حاجی محمد خان چترال پر ملی بھگت سے چترال کے جنگلات میں مراعات یافتہ افراد کی رائلٹی خوردبردکرنے کاالزام تھا۔

 رائلٹی کےلئے جائنٹ فارسٹ منیجمنٹ میٹی بمبوریت چترال بنائی گئی تھی جس کے ذریعے متعلقہ لوگوں کورائلٹی میں شیئردیناتھا لیکن ملزمان نے رائلٹی کی رقم میں بھاری مالیت کی خوربرد کی۔

 نیب نے ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے سال2015میں ریفرنس دائر کیا جس کی سماعت گزشتہ روز مکمل ہوگئی اور عدالت نے ملزمان کے خلاف جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔