پشاور:صوبائی دارالحکومت پشاور میں ساڑھے دس ہزار سے زائدافراد کے شناختی کارڈ کو مبینہ افغان مہاجرین ہونے کے باعث بلاک کیا گیا ہے جبکہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 23ہزار سے زائد قومی شناختی کا رڈ بلاک کئے جا چکے ہیں۔
پشاور میں ساڑھے دس ہزار، مردان میں ڈیڑھ ہزار، نوشہرہ میں 1400، خیبر میں 1300، سے زائد آئی کارڈز بلاک کئے جا چکے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں ز یادہ تر شناختی کارڈز وزیر باغ، یکہ توت، شاہین مسلم ٹاؤن، بخشو پل سمیت مختلف علاقوں میں بلاک کئے گئے ہیں۔
ان شناختی کارڈز کو مجموعی طور پر افغان مہاجرین ہونے کے شبہ میں بلاک کیا گیا ہے۔
پشاور کے بعض علاقوں میں افغان مہاجرین نے جعل سازی کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ بنائے ہیں جن میں زیادہ تر کاروباری افغان مہاجرین شامل ہیں۔