پشاور کے بعد مردان میں قیدی کی جیل میں خودکشی

 پشاور: مردان جیل میں موجود قیدی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

 جیل سپریٹنڈنٹ کے مطابق 35 سالہ ملزم محمد اسلام کا تعلق مردان کے نواحی علاقے میاں خان سے ہے اور اسے چرس کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اسلام ذہنی مریض اور مینٹل وارڈ میں داخل تھا، ملزم نے فجر کی نماز کے بعد خود کو چادر کی مدد سے پھانسی دے دی۔

 ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردی گئی ہے۔