لاہور: موٹروے زیادتی کیس کے دونوں مجرموں کو ڈیتھ سیل منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی مجرم عابد ملہی اور شفقت کو کوٹ لکھپت جیل کے ڈیتھ سیل میں منتقل کیا گیا ہے جہاں دونوں کو دی جانے والی سزاؤں پر عملدرآمد ہوگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس کے دونوں مجرم کیمپ جیل فیروزپور روڈ میں بند تھے۔
واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ہفتے کو موٹروے زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں دونوں مجرموں کو موت اور عمر قید کی سزاسنائی گئی تھی۔