پبی:سپین خاک روڈ الفلاح پبلک سکول جڑو بہ کی بس الٹ گئی جس سے متعدد طلبا ء زخمی ہوگئے۔حاد ثہ بارش کی و جہ سے پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق سپین خاک روڈ پر واقع الفلاح پبلک سکول جڑو بہ کی بس پھسلن کی و جہ سے الٹ گئی جس سے متعدد بچے زخمی ہو ئے۔
حا د ثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹیم مو قع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈرائیور سمیت چار زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔