پنڈدادن خان: پیر کھارا دربار پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ دربار پر سلام کے لیے آنے والی خاتون سے چار افراد نے اجتماعی زیادتی کی۔
بوچھال کلاں چوکی کی پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ چند روز کے دوران درباروں پر اجتماعی زیادتی کا یہ تیسرا بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔
پیر کھارا شریف پر سلام کیلئے آنے والی خاتون سے چار اوباش لڑکوں نے زیادتی کی۔ خاتون کے ساتھ آنے والے مرد کو باندھ کر اوباش لڑکے خاتون سے باری باری زیادتی کرتے رہے۔ متاثرہ خاتون خانہ بدوش بتائی جاتی ہے۔ افسوسناک واقعہ دن کے وقت پیش آیا۔