پشاور:پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی)بس کے گلبہار سٹیشن کی چھت سے پانی ٹپکنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق بی آر ٹی کے گلبہار اسٹیشن میں انڈر پاس کی چھت سے پانی ٹپکنے لگا جس کے باعث بارش کا پانی اسٹیشن کے اندر داخل ہو گیا۔
قبل ازیں بس کو ایک بار پھر پھر بریک لگ گئی تھی اور صدراسٹیشن پر بس اچانک بند ہوگئی تھی۔