کوئٹہ: مستونگ میں تفتان قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور کار میں ہونے والے تصادم میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے تفتان قومی شاہراہ پر کردگاپ کے علاقے میں مسافرکوچ اور کار میں ہونے والے تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
لیویز کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔جبکہ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔
زخمیوں کو لیویز فورس ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں غوث بخش ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔