خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم کی تصدیق ہوگئی

پشاور:محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں برطانوی کورونا وائرس کی تصدیق کردی۔

سیکرٹری صحت سید امتیاز حسین شاہ نے بتایاکہ  20 مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھیجے گئے تھے جن میں سے 10 مریضوں میں برطانوی وائرس پایا گیا ہے۔

سیکرٹری صحت کے مطابق صوبے کی 20 لیبارٹریز میں روزانہ 6 ہزار کورونا ٹیسٹ ہورہے ہیں۔

 پشاور، نوشہرہ،مردان سمیت 9 اضلاع میں کورونا کی شرح 10 فیصد سے زائد ہے۔

سیکرٹری صحت نے شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔