وادی نیلم:برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ملبے تلے دب گئے

وادی نیلم میں برفانی تودہ گھرپر قیامت بن کرگرگیا جس کے نتیجے میں ماں بچوں سمیت گھرانے کے 5 افراد ملبے تلے دب گئے۔جن میں سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ 2 بچوں کی تلاش جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق سرگن کے گاؤں نیلم میں گزشتہ رات مکان پر برفانی تودہ گرگیا تھا جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد دب گئے جن میں سے ماں اور دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ دیگر 2  بچوں کی تلاش کے لیے اہل علاقہ کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق رابطہ سڑکیں بند ہونے کے باعث ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ نہیں پہنچیں اس لیے مقامی افراد ریسکیو کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔