پشاور:صوبائی حکومت نے ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی روشنی میں کے مطالبہ پر صوبے میں کورونا وباء کے باعث کاروبار کی بندش کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اب ہفتہ اور اتوار کی بجائے ہفتہ اور جمعہ کو کاروبار بند کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں صوبائی محکمہ داخلہ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے،اعلامیہ کے مطابق پشاور کی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات کی روشنی میں اب پشاور میں کورونا وباکے باعث کاروبار ہفتہ اور اتوار کی بجائے جمعہ اور ہفتہ کوبندکیا جائے گا۔