اربوں کی منی لانڈرنگ، ترین، شہباز فیملی کیخلاف مقدمات درج

لاہو ر:ایف آئی اے نے شوگر مل مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جہانگیر ترین،ان کے بیٹے علی ترین اور شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے مقدمات اینٹی منی لانڈررنگ ایکٹ کے تحت درج کیے ہیں۔

 جہانگیر ترین اور علی ترین پر چار ارب پینتیس لاکھ روپے منی لانڈرنگ کرنے پر مقدمہ درج ہوا ہے۔

 رمضان شوگر مل کے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر پچیس ارب روپے کی خرد برد پر مقدمہ درج کیا گیا۔