پشاور میں صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی سے واک کے دوران ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق سوالات پوچھنے پر ٹریفک وارڈن کو معطل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ریس کورس گارڈن میں واک کے دوران ٹریفک وارڈن ناظم نے صوبائی وزیرمحنت شوکت یوسفزئی سے ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق سوالات پوچھے جس پر صوبائی وزیر نے نا پسندیدگی کا اظہارکیا۔
ایس پی ہیڈ کوارٹر نے ٹریفک وارڈن کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا جب کہ سی سی پی او پشاور کا کہنا ہےکہ ٹریفک وارڈن کو اپنی ڈیوٹی پر توجہ دینی چاہیے تھی، ٹریفک اہلکار دوران ڈیوٹی کسی کے ساتھ غیر ضروری گفتگو سے اجتناب کریں۔