شادی سے انکار پر لڑکی کی نازیبا تصاویر وائرل

کراچی: شادی سے انکار کیوں کیا، ملزم نے 15 سالہ لڑکی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔

 

مقامی عدالت نے ملزم احسان خالق کو 14 روز کیلئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کراچی سٹی کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو 15 سالہ لڑکی کی نازیبا تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

 

ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے  گرفتار ملزم احسان خالق کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم خالق نے 15 سالہ لڑکی کی نازیبا تصاویریں سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔ لڑکی کے شادی سے انکار کرنے پر ملزم نے انتقاماً ایسا کام کیا۔ ملزم کو  متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر گلستان جوہر سے گرفتار کیا۔

 

عدالت نے ملزم احسان خالق کو 14 روز کیلئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔