پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبہ بھر میں چینی بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ہول سیل مارکیٹ ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان کے خلاف پنجاب اور اسلا م آباد میں کریک ڈاﺅن اور ایف آئی اے کی رپورٹ کے بعد پنجاب اور اسلام آباد سے چینی کی سپلائی کم ہونے کے بعد پشاور کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی بوری کی قیمت ایک دن میں 4700سے بڑھ کر 5300روپے ہوگئی ہے۔
مارکیٹ سے چینی کا سٹاک بھی راتوں رات غائب ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مارکیٹمیں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے اور چند دن میں قیمت 6ہزارتک پہنچ سکتی ہے۔
اشرف روڈ کی ہول سیل مارکیٹ کے مطابق بڑے ڈیلروں نے اپنے گوداموں سے چینی اٹھوانا شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب پشاور اور گردونواح میں پرچون میں چینی 110روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے ۔