پشاور: پشاور کے علا قے یکہ توت میں دکان کے اندر گیس سلنڈر دھما کہ سے پھٹنے اور آگ بھڑ کنےسے 9افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ۔
5کی حالت نازک ہے آگ کے نتیجے میں دکان کے قریب کھڑا رکشہ اور مو ٹر سائیکل بھی جل گئے۔
دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دھماکے کی آوازسے قریبی گھروں کے لوگ باہرنکل آئے۔
واقعا ت کے مطابق جمعہ کو یکہ تو ت کے علا قے ٹیڈی پمپ کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں گیس سلنڈر زوردار دھما کہ سے پھٹ گیا اور اچا نک آگ کے شعلے بلند ہو گئے۔
حادثہ میں مزمل شاہ ، ہا رون ، عبید الرحما ن ، نعیم ، سلطان ، حا جی شو کت ، حیب الر حما ن ، مسعود اور نصیر جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو تر جما ن کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم چند ہی منٹو ں میں جا ئے وقو عہ پر پہنچ کر آگ پر قا بو پا لیا جبکہ پولیس نے جائے وقو عہ سے شواہد ، مجرو حین اور عینی شا ہد ین کے بیانات قلمبند کرکے تحقیقا ت شروع کر دی ہے۔