زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی رہا ہوتے ہی گھناؤنی حرکت

 پاکپتن:زیادتی کیس میں رہائی پانے والے ملزم نے رہا ہوتے ہوئے ایک بار پھر قبیح کرتے ہوئے قانون کی دھجیاں اڑا ڈالی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق دو سال قبل ملزم ذوالفقار ماچھی کو زیادتی کیس میں گرفتار کیا گیا، یہی نہیں ملزم کے خلاف زیادتی سمیت چار مقدمات درج تھے۔

 عدالت کی جانب سے ملزم کو دو سال بعد رہائی کا پروانہ ملا۔ 

رہائی پاتے ہی ملزم میں ایک بار شیطانی صفت جاگی اور اس نے دوسری جماعت کے طالب علم کو اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

 واقعہ میڈیا پر نشر ہوا تو ڈی پی او پاکپتن ملک جمیل ظفر نے نوٹس لیا اور پولیس کو فوری طور پر بچے کو بازیاب کرانے کا حکم دیا۔

 ڈی پی او کے حکم پر پولیس حرکت میں آئی اور مبینہ زیادتی کے شکار بچے کو بازیاب کرالیا جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔

 پولیس نے ملزم ذوالفقار ماچھی کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔