پشاور:محکمہ علیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے مارکیٹ کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کالجز لیول پر ای کامرس ڈگری پروگرام شروع کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے سول سیکرٹریٹ میں معاون کامرس و انڈسٹری عبدالکریم خان سے خصوصی ملاقات کی۔
دونوں معاونین نے ای کامرس ڈگری کالج لیول پر متعارف کرانے پر تفصیلی بات چیت کی۔
اس موقع پرکامران بنگش نے نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرکے مارکیٹ سے جوڑنا چاہتے ہیں کیونکہ مارکیٹ تقاضوں کے مطابق نوجوانوں کی تربیت محکمہ اعلی تعلیم کی ترجیح ہے سی پیک کا ذکر کرتے معاون اعلیٰ تعلیم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سی پیک کے لیے ہنرمند افرادی قوت فراہم کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور اس سلسلے میں ای کامرس کے ہنرمند افرادی قوت ضروری ہے۔