جی ٹی روڈ پر حادثہ میں 5 افراد جاں بحق ، 12 زخمی

 

کالا شاہ کاکو: جی ٹی روڈ پر سادھوکے اور مریدکے کے درمیان بس اور ٹرالر میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔

 

رپورٹ کے مطابق جی ٹی روڈ پر سادھوکے اور مریدکے کے درمیان بس اور ٹرالر میں تصادم سے بس میں سوار 17 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے رضا کار موقع پر پہہنچ گئے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مریدکے منتقل کیا گیا جہاں 5 زخمیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی۔

 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس صادق آباد سے سیالکوٹ جارہی تھی کہ یہ اندوہناک واقعہ پیش آگیا۔ جاں بحق ہونے والے پانچ میں سے چار کی شناخت صائمہ بی بی، 3 سالہ عمیر ،ایک سالہ زبیر اور صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک بتائیی جارہی ہے۔