وفاقی وزیر علی گنڈاپور نے کم عمر بچے سے ڈرائیونگ کروائی


وفاقی وزیر  برائے امور  کشمیر  و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کی کم عمر  بچے سے گاڑی چلوانے کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو  رہی ہے۔

 

 ویڈیو میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو  اپنی نگرانی میں کم عمر بچے سے گاڑی چلواتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

وفاقی وزیر خود بچے کے ساتھ بیٹھ کر ویڈیو  بناتے رہے اور کم عمر  بچہ گاڑی چلاتا رہا تاہم بچے کا وفاقی وزیر سے رشتہ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

 

خیال رہے کہ ملک میں آئے روز ٹریفک حادثات میں سیکڑوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور  ان حادثات کی ایک وجہ کم عمری میں گاڑی چلانا بھی ہے۔