لاہور،سروسز ہسپتال  کے ہاسٹل سے ڈاکٹر کی لاش برآمد

 لاہور: سروسز ہسپتال لاہور کے ہاسٹل سے ڈاکٹر کی لاش برآمد کرلی گئی۔

 پولیس کے مطابق سروسز ہسپتال کے ہاسٹل سے ملنے والی لاش کی شناخت ڈاکٹر حسن کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسن چند روز سے بیمار تھے اور ان کے مختلف ٹیسٹ بھی کروائے گئے تھے۔

 سروسز ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسن کا علاج جاری تھا اور گزشتہ روز اسسٹنٹ پروفیسر کو چیک بھی کروایا گیا تھا جبکہ ہسپتال کا ایک ڈسپنسر رات بھر ان کے ساتھ موجود رہا۔