پشاور:کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پشاور کے مزید 9 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن اتوار کی شام چھ بجے سے نافذ کیا گیا۔
مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آؤٹ انٹری بند کر نے کا اعلان کیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت کی پالیسی و ہدایات پر صرف گلیوں، چھوٹے علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ مائیکرو سمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی اور مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔
علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں، خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔