نوشہرہ،تیز رفتار ڈمپر نے 2بھائیوں کو کچل دیا، ڈرائیور فرار 

نوشہرہ:ضلع نوشہرہ میں تیز رفتارڈمپرنے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے ڈمپر اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرا ہوگیا۔

 دونوں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشیں 1122ریسکیوکے ذریعے نوشہرہ کلاں پہنچا دی گئی۔

 واقعات کے مطابق نعمان اور شہاجہان پسران فضل الرحمان مرحوم محلہ پراچگان نوشہرہ کلاں اپنی موٹرسائیکل پر نوشہرہ کینٹ سے نوشہرہ کلاں جا رہے تھے۔

 جب وہ نوشہرہ مردان پل پہنچے تو ایک تیز رفتار ڈمپرٹرک نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا بھائی شدید زخمی ہوگیاجو ہسپتال  لے جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

دونوں لاشوں کو 1122ریسکیو کے ذریعے نوشہرہ کلاں پہنچا دیا گیا۔

واضح رہے کہ بد قسمت بھائیوں کے والد کا بھی چند روز قبل انتقال ہوا تھا۔ نوشہرہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ڈمپراپنی تحویل میں لے لی۔