پشاور،جرگے کے دوران گولیاں چل گئیں،2افراد جاں بحق، تین شدید زخمی

پشاور:تھانہ بڈھ بیر کے علاقے احمد خیل میں جرگے کے دوران دو فریقین کے مابین گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں 2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔

 اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں تحویل میں لیکر مردہ خانے منتقل کردیں۔

 پولیس کے مطابق فریق اول زر محمد اور فریق دوئم فصیح الدین عرف طورے کے درمیان شجاح نامی شخص کے حجرے میں جرگہ جاری تھا کہ اس دوران دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

 اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں زر محمد گروپ سے زر محمد اور کامران  جاں بحق جبکہ دوسرے گروپ سے فصیح الدین عرف طورے اور اظہار الدین سمیت ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

 واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر مردہ خانے منتقل کردیا جبکہ زخمیوں کو  ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں پر دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، رات گئے تک مقدمہ درج نہ ہوسکا۔